بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کرکے ملک میں امن و امان اور معمولات زندگی جلد از جلد بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارت کے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بنگلادیشی آرمی چیف وقار الزمان سے رابطے میں ہے اور شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد ملک میں حالات معمول پر لانے میں مدد کےلیے آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے ساتھ بھارت میں مہمان جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
شیخ حسینہ نے گزشتہ روز ہنڈن ایئر بیس پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات بھی کی تھی۔