امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔
لائڈ آسٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کی الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔