• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا

پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو
پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کو سینیٹ میں توثیق کے لیے پیشی پر ڈیمو کریٹس کے سخت الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس موقع پر انہیں نااہل اور ناموزوں قرار دے دیا گیا۔

4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ ہیگستھ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اور پھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔

نامزد وزیرِ دفاع کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا بھی قرار دیا گیا۔

پیٹ ہیگستھ نے ان تمام الزامات کو رد کر دیا۔

دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیٹ ہیگستھ کی تعریف کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید