• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش

یون سک یول—فائل فوٹو
یون سک یول—فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدارتی محافظوں نے گرفتاری کے لیے آئے تفتیش کاروں کو روک دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود تفتیش کاروں کو روکا گیا۔

کرپشن انویسٹی گیشن حکام کے مطابق وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں اور صدارتی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید