کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کی کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17ڈالر فی اونس کی کمی سے 2410 ڈالر سے کم ہو کر 2393ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 55ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 429روپے کی کمی سے 2لاکھ 19ہزار 50روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی قیمت 2850روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔