وزیرِ اعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی ہفتوں سے بند چینی کی فروخت شروع ہو گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی کی سپلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایک، دو روز میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیرِ اعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 109روپے ہے، عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے فی کلو 15روپے ایف ای ڈی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند کی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی لاگو نہیں ہو گی۔