فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ 13ماہ سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی، کافی عرصے بعد کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔
نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا اپنا پریشر ہوتا ہے، انجری کے بعد بولنگ کے اسپیل لوڈ کو آہستہ آہستہ بڑھا رہا ہوں.
اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ کے ساتھ زبان کا مسئلہ رہتا ہے، کوئی ٹرانسلیشن کرنے والا چاہیے ہوتا ہے، اپنی زبان میں کوچ کو بات سمجھانا آسان ہوتا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کسی کو سوچنا چاہیے کہ کیسے بہتر ہو کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، ورلڈ کپ کے بعد سب غصہ نکال رہے ہیں، ایک دوسرے کے لیے نیت و دل صاف رکھنا چاہیے اور پاکستان کرکٹ کے لیے محنت کرنی چاہیے۔