وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان کے رکن ممالک کو آسیان ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ویژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو آسیان ایجنڈے کو بڑھانے کی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ دن جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کے پائیدار جذبے کی علامت ہے، اپنے آسیان دوستوں کے ساتھ مل کر اس سنگ میل کو منانا ایک اعزاز ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیان ڈے کی تاسیس ہمیں علاقائی تعاون کی اہمیت کی یاد دلاتی ہے، یہ خطّے کے بھرپور ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم آسیان کے ڈائیلاگ میکانزم میں ایک فعال پارٹنر رہے ہیں۔