• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس یرموک کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران بحرین کا دورہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران بحرین کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ مینا سلمان پہنچنے پر بحرین کی بحریہ اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس سے ملاقات کی۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک نے کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

کمانڈنگ آفیسر نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سفیر، کمانڈر میری ٹائم کولیشن فورسز اور بحرین نیوی کےحکام نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی اور دوست ممالک کے سفارتی حکام نے بڑی تعداد نے بھی پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔ 

پی این ایس یرموک نے بحرین کی بحریہ، امریکی جنگی بحری جہاز اور جاپان کے جنگی بحری جہاز کیساتھ مشقوں میں حصہ لیا۔ 

قومی خبریں سے مزید