• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے استعفیٰ دے دیا

سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل
سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں بشریٰ انجم بٹ نے عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔

اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور خالدہ اطیب نے بشریٰ انجم بٹ کو عرفان صدیقی سے معذرت کرنے کا کہا تھا، بشریٰ انجم بٹ کی معذرت پر عرفان صدیقی نے معافی قبول کرلی تھی۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اور بشریٰ انجم بٹ ن لیگ کی سینیٹر ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹی ممبران کی تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق عرفان صدیقی کی جگہ سینیٹر راحت جمالی کو قائمہ کمیٹی تعلیم کی رکن مقرر کردیا گیا۔

سینیٹر راحت جمالی کی جگہ سینیٹر عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی قومی صحت کے رکن مقرر کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید