• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کروانے کا اعلان کردیا۔ 

اپنے اعلامیہ میں ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست سے 26 اگست تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 سے 29 اگست تک دائر ہوں گی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 5 ستمبر ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ ہوں گے۔ 

اس دوران ایگزیکٹیو اتھارٹی اسلام آباد میں کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید