• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمے چل سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں چل سکتے، خواجہ آصف

خواجہ آصف : فوٹو فائل
خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمے چل سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں چل سکتے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مشروط معافی مانگ بھی لیں تو انہیں معافی نہیں ملے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ لینا چاہیے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی تھی، وہ اس بغاوت کے سرغنہ تھے۔

میزبان حامد میر نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ آپ کا 9 مئی کا بیانیہ پِٹ نہیں گیا؟ جس کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ آپ کو کچھ دن بعد پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔

قومی خبریں سے مزید