• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا معروف برانڈ کو درخواست گزار کی رقم واپس کرنے کا حکم

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں دھوکا دہی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی کے علاقے گارڈن کی رہائشی خاتون کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے لاہور کے معروف برانڈ کو درخواست گزار کی 43 ہزار روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ 

درخواست گزار کو 10 ہزار روپے کی رقم قانونی اخراجات کی مد میں دینے کا بھی حکم جاری کیا گیا۔ عدالت نے کمپنی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے کمپنی کی ویب سائٹ فوری بند کرنے اور کمپنی کے سوشل میڈیا پیجز بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ کمپنی کاروبار جاری رکھنے کیلئے اپنی پالیسی واضح مشتہر کرے جس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ 

درخواست گزار کے مطابق لاہور کے معروف برانڈ سے دو سوٹ آن لائن خریدے تھے۔ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے دونوں سوٹ ویب سائٹس کے برعکس تھے۔ 

درخواست گزار کے مطابق جو سوٹ دکھائے گئے تھے ڈلیوری اس کی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق کمپنی نے جو گارنٹی دی اسے پورا نہیں کیا۔ دکھایا کچھ اور ڈلیوری انتہائی ناقص کپڑے کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید