• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا، والدہ ارشد ندیم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر جیو نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے میرےبھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔

ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے رکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے۔

ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ حکومت گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرے، انہوں نے بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کو بھی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے میاں چنوں کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید