• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون بچے کی متوقع پیدائش سے ایک ماہ قبل باہر کا کھانا کھانے نکل پڑیں

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بچے کی متوقع پیدائش سے ایک ماہ قبل باہر کا کھانا کھانے نکل پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب 38 سالہ دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واپسی پر اداکارہ نے ریسٹورنٹ سے باہر نکل کر میڈیا نمائندوں کی درخواست پر تصاویر بھی بنوائیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے فروری میں اس حوالے سے اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ستمبر میں والدین بن سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید