بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ فلم کڈنیپ میں تشدد اور ریپ پر مبنی سین شوٹ کروانے پر وہ ناخوش تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا وہ اس پر بڑی بے اطمینانی محسوس کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ وہ فلموں اور معاشرتی معاملات پر اپنے خیالات کے اظہار میں کبھی گھما پھرا کر بات نہیں کرتے اور جو دل میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں۔
41 سالہ عمران خان جو کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے ہیں، نے فلم جانے تو یا جانے نہ جیسی فلموں کے ذریعے اپنے کیریئر کے دوران اپنا امیج رومانوی کرداروں والا بنایا۔
مگر فلم کڈنیپ میں اداکارہ منیشا لامبا کے ساتھ فلمایا گیا کردار انھیں بالکل پسند نہیں آیا اور انھوں نے اس پر منیشا سے بھی معذرت کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ غیر ضروری سین تھا اسکی کوئی ضرورت نہیں تھی اور مجھے بھی سین کرتے ہوئے کافی پریشانی ہوئی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے آخری فلم 2015 میں کٹی بٹی کی تھی، جس کے بعد سے انھوں نے طویل بریک لیا۔