• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش پر حقیقتاً معجزے کا تجربہ کیا، سہیل سمیر کا انکشاف


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر نے حالیہ انٹرویو میں پہلی بار عمرہ ادا کرنے اور زندگی میں معجزے کا تجربہ بیان کر دیا۔

حال ہی میں منجھے ہوئے اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی کے چند یادگار تجربات بھی بیان کئے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوست کے کہنے پر پہلی بار عمرہ ادا کیا، اس نے مجھے سمجھایا تھا کہ مجھے جانا چاہئے تاکہ میری تمام الجھنیں ختم ہوجائیں۔

اداکار کے مطابق آج بھی وہ وقت یاد کر کے رونگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں، جب پہلی بار بیت اللّٰہ کی زیارت کی، تو بہت سکون ملا، جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی کئی بار عمرہ ادا کرنے کا سوچا لیکن کبھی عمل نہیں کرسکا، لیکن جب دوست کے کہنے پر عمرہ ادا کیا، تو اس کے بعد سے اب تک دو تین بار بلاوا آچکا ہے۔

اداکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے زندگی میں حقیقتاً معجزے کا تجربہ کیا ہے۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی، پیدائش کے بعد بیٹی بیمار ہوگئی تھی۔

پریشانی کی حالت میں اسے اسپتال لے کر جارہا تھا تو اہلیہ نے بتایا کہ اس کی سانس رک گئی ہے، یہ سن کر اللّٰہ سے دعا کی کہ تو ہی زندگی سے نوازتا ہے اور موت بھی دینے والا ہے، اگر میری بیٹی کو زندگی سے نوازا تو میں اسے قرآن حافظ بناؤں گا۔

اداکار کے مطابق بیٹی کو لے کر اسپتال میں داخل ہوئے تھے کہ بیٹی کی سانسیں چلنے لگیں، یہ واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ان کی بیٹی بالکل ٹھیک اور قرآن حافظہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید