• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ میں آج ’لاپتہ لیڈیز‘ دکھائی جائے گی

بھارتی سپریم کورٹ میں آج فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پہنچیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم سوا 4 بجے سے شام 6 بج کر 20 منٹ تک دکھائی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید