• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گلوکارہ آئمہ بیگ ـــ فائل فوٹو
گلوکارہ آئمہ بیگ ـــ فائل فوٹو

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ملک میں’می ٹو‘ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ عُمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے یہ ہمت اپنے ملک کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کرنی ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی اور اب مجھے خاموش رہنے پر پچھتاوا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ دھوکہ دہی ایک معمول بن گیا ہے اس لیے اب میں اعلان کررہی ہوں کہ میں بہت جلد ’می ٹو مہم‘ کا آغاز کرنے والی ہوں جس کے ذریعے میں خواتین کے حق میں آواز اُٹھاؤں گی۔

آئمہ بیگ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بُلند کریں کیونکہ کئی لڑکیاں زیادتیوں کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تکلیف کا سامنا کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید