• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔

پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

سحر کامران کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولین تھرو پھینک کر پیرس اولمپکس 2024ء میں ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے یہ اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید