ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق 1000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 37 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2430 ڈالر کا ہوگیا۔