• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی پنو نے خواتین کے لیے دہلی کو سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دے دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی خواتین کے لیے دوسرے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔

اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

تاپسی پنو نے بتایا کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، میں نے یہ خود تجربہ کیا ہے، دہلی کے رہائشی اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا خود بھی تعلق دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے، میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک سیٹ پر کبھی غیر محفوظ محسوس نہیں کیا ہے مگر میں نے بہت سی اداکاراؤں سے سیٹ پر کی جانے والی ہراسانی سے متعلق سُن رکھا ہے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید