• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت نے ویزا مسترد ہونے پر لب کشائی کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ایکشن ہیرو سنجے دت کو ’سن آف سردار‘ کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ جانا تھا لیکن ویزے کیلئے ان کی درخواست مسترد کیے جانے پر انہیں فلم سے ڈراپ کردیا گیا۔

اس حوالے سے اب انھوں میڈیا سے گفتگو میں تنقید کرتے ہوئے اس طریقہ کار کو غلط قرار دیا، انھوں نے سوال کیا کہ پہلے انھیں ویزا کیوں دیا جو بعد میں مسترد کردیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ایک چیز جانتا ہوں کہ یہ درست اقدام نہیں ہے۔ پہلے تو انھوں نے مجھے ویزا دیا، وہاں سب پیمنٹ ہوگئی تھی، ہر چیز تیار تھی۔ اسکے ایک ماہ بعد آپ نے میرا ویزا منسوخ کر دیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں نے آپکو تمام دستاویزات اور ہر مطلوبہ چیز فراہم کی، تو پھر پہلے آپ نے مجھے ویزا دیا کیوں؟ آپکو مجھے ویزا نہیں دینا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا مجھے ان چیزوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ لیکن انھوں نے یہ غلط کیا، انھیں اسکا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

میں ایک قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں، قانون کے مطابق چلتا ہوں اور ہر ملک کے قانون کا احترام کرتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید