• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 سال کی عمر میں شادی کی تھی، شوہر 13 سال بڑے ہیں: مریم نفیس

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن نے شوہر  ہدایتکار، امان احمد اُن سے 13 سال بڑے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے ہدایتکار اور اپنے قریبی دوست امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی تھی۔

شو کے دوران چلبلی، بے باک خیالات اور بیانات دینے والی اداکارہ نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور سوالوں کے جواب دیے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ آج تک خاندان میں مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ جلدی جلدی شادی کرو، اسی لیے میں نے 30 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔



اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری عمر اور میرے شوہر، امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے، جو کہ ایک بہت بڑا فرق ہے، میں اپنے شوہر سے زیادہ سنجیدہ اور میچیور ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر خود بھی یہ بات بولتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ میچیور ہیں اور میں اس بات کو مانتی ہوں، میرا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کو بچوں کی طرح پال رہی ہوں اور اُن کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمر کے اتنے بڑے فرق کو کبھی محسوس نہیں کیا ہے، ہماری نوک جھونک بھی چلتی رہتی ہے اور دوستوں کی طرح زندگی گزر رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید