• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز مرزاپور کے’گڈو بھیا‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار علی فضل نے اپنی وائرل فوٹو شوٹ کے پیچھے کی حقیقت بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علی فضل نے لاس اینجلس میں ہیوجیک مین اور بلیک لائیلی کے ساتھ اپنے وائرل فوٹو شوٹ کی حقیقت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اہم کردار نبھانے والے بھارتی اداکار بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو بڑی تیزی سے منوا رہے ہیں۔

علی فضل نے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہدایت کاروں اور ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، ان کا اگلا پروجیکٹ ’میٹرو ان ڈینو‘ ہے، جس کی رواں برس نومبر میں ریلیز متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکار نے لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران بلیک لائیلی کے ساتھ اپنے وائرل فوٹو شوٹ کے پیچھے کی حقیقت بیان کی۔

علی فضل نے ہیوجیک مین کے ساتھ اپنے وائرل فوٹو شوٹ کی تعریف کی اور بتایا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے خفیہ پروجیکٹ کےلیے کال موصول ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالکل تصویر میں، میں ہی ہوں، ایک کیسینو ہم نے ایک شوٹ کیا، اس دوران مجھے واقعی ایک نعمت ملی، میرا باز لہرمین کے ساتھ پورا یک سین تھا، یو ں میرا اُن کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔

علی فضل نے ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں فیوریس 7، وکٹوریہ اینڈ عبدل، ڈیتھ آن نیل اور قندھار شامل ہیں جبکہ انہوں نے ایک چینی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رکھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید