مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے۔
بیرسٹر سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں بشرطیکہ حکمران مخلص ہوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔
ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی و لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے۔
انہوں نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی۔