• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام رہے، معشیت ٹھیک نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان



جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام رہے، معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت اس حد تک گر چکی ہے کہ کوئی حکومت اٹھا نہیں سکے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گا لیکن وہ نہیں اٹھا سکے، وہ چین گئے اور سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی، غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کروائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔

قومی خبریں سے مزید