• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشہورِ زمانہ فلم ٹائٹینک کا ٹائٹل سونگ گانے والی معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو سیلین ڈیون نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 1997ء کی فلم ’ٹائٹینک‘ کے گانے ’مائی ہارٹ ول گو آن‘ کو امریکی ریاست مونٹانا میں اپنی انتخابی مہم میں ان کی رضامندی اور اجازت کے بغیر استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ سیلین ڈیون نے اس حوالے سے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ ریلی میں فلم ’ٹائٹینک‘ کے گانے کی ویڈیو موسیقی کے وقفے کے طور پر چلائی تھی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلین ڈیون کی مینجمنٹ ٹیم اور اس گانے سے جڑی کمپنی اور دیگر افراد ویڈیو کے غیر مجاز استعمال سے آگاہ ہیں۔

بیان مزید کہا گیا ہے کہ سیلین ڈیون کسی بھی طرح سے اس گانے کے استعمال کی اجازت نہیں دیتیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اس بیان کو سیکڑوں لوگوں نے شیئر بھی کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید