• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو

اقلیتوں کے قومی دن پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے  کہا کہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔

 مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں۔

’’پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے‘‘

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اقلیتوں کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتی برادری کو قانون ساز اداروں میں بھی نمائندگی حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید