• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل ’لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ وصول کر لیا۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ شب سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں اُنہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے پر تقریب کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے میزبان سے ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ پوچھنے کے بعد وہاں موجود لوکارنو فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو سے کہا کہ اگلی بار اگر آپ مجھے ایوارڈ دیں تو اس کوئی مختصر اور آسان سا نام رکھیے گا۔

اداکار نے تقریب میں موجود شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا  اس قدر پُرجوش انداز میں میرا استقبال کرنے کے لیے شکریہ۔

اُنہوں نے کہا کہ سنیما ہمارے معاشرے کا سب سے زیادہ با اثر ذریعہ رہا ہے، مجھے کئی سال سے اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور میں نے اپنے اس سفر کے دوران بہت سے سبق سیکھے ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر کردار نبھایا ہے، میں ایک ولن رہا ہوں، میں ایک چیمپئن رہا ہوں، ایک سُپر ہیرو رہا ہوں، میں ناکام کردار بھی رہا ہوں اور ایک عاشق بھی رہا ہوں، مجھے میرے ہر کردار میں دُنیا بھر سے محبت ملی۔

اُنہوں نے مداحوں سے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ہمیشہ اُنہیں اپنے کام سے خوش کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔