• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں سال 2024ء کے 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چوری اور چھینی جانے کی 31 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ 1 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتہ لینے کے57 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔

قومی خبریں سے مزید