• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کے بارے چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا، اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

نائب وزیراعظم نے پارٹی رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

قومی خبریں سے مزید