بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ٹام اینڈ جیری کارٹون فرنچائز کامیڈی نہیں بلکہ تشدد ہے، میں نے اپنے بہت سارے ایکشن سین اسی کارٹون فرنچائز سے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری میں وہ کافی مقبول ایکشن ہیرو ہیں اور اپنے تین عشروں پر محیط کیریئر کے دوران انھوں نے متعدد ایکشن فلموں میں کام کیا ہے۔
ان دنوں وہ اپنی آئندہ آنے والی فلم کھیل کھیل میں کی ریلیز کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
56 سالہ سینئر اداکار نے ٹام اینڈ جیری کارٹون فرنچائز کے حوالے سے ایک دلچسپ مشاہدہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ پروگرام کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب ساتھی اداکار فردین خان نے ٹام اینڈ جیری کا نام اپنے پسندیدہ کامیڈی ورک میں لیا، تو میں کہا کہ نہیں نہیں یہ کامیڈی نہیں، یہ تو ایکشن بلکہ تشدد پر مبنی ہے۔
اکشے کے مطابق وہ اس کارٹون فرنچائز سے کافی متاثر ہیں اور انھوں کافی مرتبہ اپنی ایکشن فلموں کے سین اسی سے لیے ہیں۔