کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے نے تمام اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے ، قوم کی دولت لوٹنے والوں کو عوام بخوبی جانتے ہیں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ پاکستان سے غداری کرنے والے شیخ مجیب کے خاندان کا انجام دنیا نے دیکھ لیا ہے اب ملک میں اقتدار کے ایوانوں میں مختلف گروہوں کی باری ہے جنہوں نے آج تک ملک کو دیا کچھ نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کا خون نچوڑتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ یوٹیلیٹی بلز اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین پر یقین رکھتی ہے ، ملک دشمنوں کا انجام قریب ہے۔