محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
کراچی سے محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق کالج میں داخلوں کے آن لائن پورٹل پر داخلے 24 اگست تک جاری رہیں گے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق انٹر سال اول کی کلاسیں 26 اگست سے شروع ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق فیکلٹیز تبدیلی کے شکایت کنندہ طلبا بھی پورٹل کے ذریعے کلیم کرسکتے ہیں۔