• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی عذرا فاروق مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل والی بال پلیئر قرار

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق کو کنگز کپ مالدیپ میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔

انہوں نے ناصرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں جن میں 4 پلیئر آف دی میچ، 1 موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور 1 ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہے۔

عذرا کی یہ کامیابیاں ناصرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید