• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اسکولز آج سے کھل گئے، اساتذہ کے اوقاتِ کار میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز آج سے دوبارہ کھل گئے جبکہ اساتذہ کے اوقاتِ کار میں اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولز ہفتے میں 5 روز کھلا کریں گے، طلبہ کی ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔

محکمۂ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری اسکولز صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے 12 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام تک ہو گی۔

جمعے کو اسکولز صبح 8 سے 12 بجے تک کھلا کریں گے، ہفتے اور اتوار کو طلبہ کی چھٹی ہو گی۔

مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ خواتین اساتذہ ڈھائی بجے تک اسکول میں رہا کریں گی، اساتذہ ہفتے کے روز 9 سے 12 بجے تک اسکول میں رہا کریں گے۔

وزیرِ تعلیم کےمطابق خواتین اساتذہ کی ڈھائی بجے چھٹی ہو گی کیونکہ انہیں گھر داری کرنا ہوتی ہے، اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید