پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز آج سے دوبارہ کھل رہے ہیں، سرکاری اسکولز ہفتے میں 5 روز کھلا کریں گے۔
محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری اسکولز صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے کھلے رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 5 تک ہوگی، جمعے کو اسکولز صبح 8 سے 12 تک کھلا کریں گے۔
ہفتہ اور اتوار کو طلبہ کو چھٹی ہوگی، مرد اساتذہ پیر سے جمعرا ت صبح 8 سے 3 بجے تک اور ہفتے کے روز 9 سے 12 تک اسکول میں رہا کریں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی کیونکہ انہیں گھر داری کرنا ہوتی ہے، اس کا نوٹی فیکشن جلد جاری کردیا جائے گا۔