• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول کھل گئے اور ان میں تدریسی عمل شروع ہو گیا۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق نجی اسکولز بھی آج سے معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع کریں گے۔

محکمۂ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال کے سلسلے میں ضروری قدامات مکمل کر لیے ہیں۔

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو پہلے سے زیادہ توجہ و عزم سے تعلیم حاصل کرنےکی تلقین کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمے داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں سے صوبے میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کرائیں، صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائےگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے تھے تاہم محکمۂ تعلیم سندھ نے گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث موسمِ گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید