• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواہ تھی کہ شعبان میں کچھ لاشیں ملی ہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افواہ تھی کہ شعبان میں کچھ لاشیں ملی ہیں، لیکن یہ سنی سنائی بات تھی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو دستی بم پھینک کر خاتون کو شہید کیا گیا، یہ کون سی بلوچی روایت ہے؟

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی سرحدیں مینیجڈ ہیں، ایک دن چمن بارڈر بھی مینیج ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، یہ سارا ’را‘ فنڈڈ لشکر ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ خضدار میں صدیق مینگل کے قتل کے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بتانا ہے کہ ایسے واقعات کرنے والے ملک دشمن ہیں، انہیں ’را‘ سے پیسے ملتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

قومی خبریں سے مزید