• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیار کی کوئی حد نہیں، بشریٰ انصاری نے جشن آزادی پر متاثر کن پوسٹ شیئر کردی

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس سال بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پیار بانٹنے کی ترغیب دی ہے۔

لیجنڈری اداکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک محبت سے بھری متاثر کُن پوسٹ شیئر کی ہے۔

پوسٹ میں قومی ہیرو، جیویلن گولڈ میڈلسٹ، ارشد ندیم کی والدہ اور پڑوسی ملک کے جیویلن کھلاڑی، سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی جبکہ ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی جھنڈا بطور دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔


اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پیار کی کوئی حد نہیں، برائے مہربانی برصغیر کے اس یومِ آزادی کے موقع پر محبتیں بانٹیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید