آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے صحافی کو جواب میں کہا ’نو کمنٹ‘۔
لاہور میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سےصحافی نے سوال کیا کہ حکومت گر رہی ہے؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اپوزیشن نے خود کو حوصلہ بھی تو دینا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان میرے چھوٹے بھائی ہیں، ان سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے مشورے سے بات کروں گا، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آج اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی گرفتاری پر کوئی بات ہوئی؟
جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا ’نو کمنٹ‘۔