• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکار و گلوکار عاطف اسلم سوشل میڈیا پر کم ہی نظر آتے ہیں، گلوکار کے مداح اِن کی نئی تصویروں اور گانوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔

لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کر کے اُنہیں خوش کر دیا ہے۔


عاطف اسلم نے اہلیہ، سارہ بھروانہ کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اس جوڑی کو فیشن آئیکون کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی اور اہلیہ کی ان تصویروں کو فلم ’بول‘ کے اداکار نے ’سن شائن‘ کا کیپشن دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹ باکس میں عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید