آسکر ایوارڈ کے حامل اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی اپنے نام کرلیا، اس طرح وہ بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے میوزک ڈائریکٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلموں کےلیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا آج اعلان ہوا، جس میں آسکر ونر بھارتی موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان کا نام اہم فہرست میں شامل ہے۔
انھوں نے یہ نیشنل فلم ایوارڈ بیسٹ میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور) منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان پارٹ 1 میں اپنے کام پر جیتا، یاد رہے کہ یہ فلم 2022 میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں، جنھوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈ حاصل کیا اور آخری بار 2015 میں تامل فلم تھرائی تھپٹی کے لیے یہ ایواڈ جیتا تھا۔ تیسرے نمبر پر ہندی فلموں کے ڈائریکٹر وشال بھردواج رہے۔