• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔گذشتہ روز ملزمان اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے 2 کروڑ 3 لاکھ 27 ہزار کی رقم لوٹ کر لے گئے تھے ۔میٹھادر تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی محمد بلال کے مطابق وہ بلڈر فیضان کے پاس آؤٹ ڈور ملازم ہے۔کمپنی ملازم عبدالصمد نے شاہراہ فیصل بینک سے رقم اٹھانے کا کہا تھا۔رقم لے کر آفس آرہے تھے کہ عبدالصمد کو فیضان صاحب کا پیغام آیا اور اس کہا کہ رقم اسٹاک ایکسچینج کے پاس پہنچانی ہے ۔مقدمہ کے متن کے مطابق ہم رقم لے کر ریلوے گودی ایریا پارکنگ میں پہنچے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے اور اسلحہ نکال لیا۔ملزمان نے عبدالصمد سے تمام رقم جو بلیک بیگ میں تھی چھین لی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی ریلوے تھانے کی حدود میں پیش آئی ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید