• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی نئی شرائط مسترد کرتے ہیں، حماس، جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، امریکا

دوحہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) حماس نے جنگ بندی معاہدےکیلئے اسرائیل کی نئی شرائط کو مسترد کردیا ہے، تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں، اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ کیمپ اورجنوبی غزہ میں سیف قرار دیئے گئے زون پر بم برسائے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم ، فرانس ، برطانیہ اور یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے ، ان حملوں میں متعدد گھر اور گاریاں جلادی گئیں جبکہ ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید