• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن سنگھ گروور نے بیٹی کو ’فائٹر‘ قرار دیدیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے اداکار کرن سنگھ گروور  نے اپنی بیٹی دیوی کو حقیقی ’فائٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جنگ کے سامنے میری کامیابیاں کچھ بھی نہیں ہیں۔

انہون نے نوزائیدہ بیٹی دیوی کی اوپن ہارٹ سرجری کو اپنے لیے اور اہلیہ اداکارہ بپاشا باسو کے لیے مشکل ترین وقت قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے لیے اور بپاشا باسو کے لیے نوزائیدہ دیوی کی اوپن ہارٹ سرجری کا وقت مشکل ترین تھا، بیٹی کے آپریشن کے بعد اس کے سینے پر سرجری کا نشان رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں کچھ بھی برا نہیں ہوا، لیکن بپاشا باسو اور دیوی نے اپنی زندگی میں جو کچھ برداشت کیا ہے اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وقت جب ہم اپنی بیٹی کے لیے بہت پریشان تھے، وہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کے دل میں سوراخ تھا، جس کی وجہ سے جب وہ 3 ماہ کی ہوئی تو اس کی اوپن ہاٹ سرجری کرنی پڑی، اس وقت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میری بیٹی ایک حقیقی جنگجو ہے۔

سنگھ گروور نے مزید بتایا کہ دیوی کے کے سینے پر سرجری ایک لمبا نشان ہے جو اس کے پیٹ تک جاتا ہے۔ میری بیٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک حقیقی فائٹر ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ دیوی نے جس طرح سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا ہے، اس کے سامنے میری تمام تر کامیابیاں کچھ بھی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو کی پہلی ملاقات فلم ’ایلون‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جو بعدازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے 2016 میں اپنی محبت کو رشتہ ازدواج میں تبدیل کر دیا تھا۔

ان کی شادی کے چھ سال بعد نومبر 2022 میں ان کے یہاں پہلی بیٹی ’دیوی‘ کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے کہ کرن سنگھ گروور کی بپاشا باسو سے تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی شردھا نگم اور دوسری شادی جینیفر ونگیٹ سے ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید