• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ کے مظالم کی کہانی کارٹونز کے ذریعے دنیا کے سامنے آگئی

فوٹو: ارشد الحق : بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: ارشد الحق : بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیشی آرٹسٹس نے شیخ حسینہ واجد کے مظالم کارٹونز کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کردیے۔

گزشتہ ماہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج حسینہ واجد کو کرسی سے اتارنے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا، جس کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بھارت فرار ہونا پڑا تھا۔

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا، آرٹسٹ، مہتاب راشد
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا، آرٹسٹ، مہتاب راشد

ملک میں شیخ حسینہ کے مظالم  کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے کارٹونز کی نمائش رکھی گئی جس میں 82 کارٹونسٹس نے اپنی 175 پینٹنگز پیش کی ہیں، جن میں شیخ حسینہ واجد کے دور میں ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔

آرٹسٹ: مہدی حق اور مہتاب راشد
آرٹسٹ: مہدی حق اور مہتاب راشد

مشہور کارٹونسٹ مہتاب راشد اور مہدی حق نے اپنے فن کے ذریعے شیخ حسینہ کے اقتدار پر براہ راست تنقید کی ہے، جسے شہریوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

اس نمائش میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید