• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ: اے این ایف کا کتا سی اے اے شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے شوٹر نے فائرنگ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت سے اپنے پنجرے سے نکل کر رن وے پر آگیا تھا، جو طیاروں کی پارکنگ میں گھومتا پایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کتے کو ایئرپورٹ پر تعینات سی اے اے کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر ہلاک کیا۔ طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے کتے پر فائرنگ کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کتا طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگانے کےلیے تربیت یافتہ تھا۔ سی اے اے اور اے این ایف حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

قومی خبریں سے مزید