• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کو 10 سال مکمل: عائزہ خان نے دانش تیمور کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان نے شوہر، اداکار و میزبان دانش تیمور کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے  اداکار دانش تیمور کی شادی 2014ء میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے، بیٹی اور بیٹا ہے۔

33 سالہ چلبلی عائزہ خان ناصرف کامیاب اداکارہ، بہترین ماں بلکہ کامیاب اہلیہ بھی ہیں۔

اداکارہ نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کا لنچ باکس اپنے ہاتھوں سے تیار کرنے سے لے کر اسکول تک خود چھوڑ کر جاتی ہیں، وہ گھر کے متعدد کام اپنے ہاتھوں سے کرنا پسند کرتی ہیں اور ایک مصروف ترین متحرک زندگی گزار رہی ہیں۔

عائز خان، دانش تیمور اور ان کے بچے گزشتہ دنوں چھٹیاں منانے کے لیے بیرونِ ملک موجود تھے جہاں سے عائزہ خان حسین ترین قدرتی نظاروں کے درمیان بنائی گئی اپنی فیملی کی خوبصورت  تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی تھیں۔


اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے 41 سالہ شوہر، دانش تیمور کو شادی کی دسویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ نے نئی  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ہاں، 16 اگست، ہماری شادی کی 10ویں سالگرہ کا دن ہے! ماشاء اللّٰہ۔‘

عائزہ خان نے مزید لکھا ہے کہ ’یہ کیپشن لکھنے سے قبل میں نے پانچ کیپشن ڈیلیٹ کر دیے تھے کیونکہ لکھتے وقت آپ اندازہ نہیں کر پاتے کہ یہ واٹس ایپ میسج ہے یا انسٹاگرام پوسٹ، آپ ہر چیز کو عوامی طور پر شیئر نہیں کر سکتے ہیں لیکن ایک بات ہے جو میں آج کہنا چاہتی ہوں۔‘

انہوں نے دانش سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری زندگی آپ کے گرد گھومتی ہے، میں نے آپ کے بغیر کبھی کوئی خواب پورا کرنے کا نہیں سوچا، اس زندگی میں ہم نے جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کے لیے الحمدللّٰہ، اللّٰہ بہت مہربان ہے۔‘


عائزہ خان نے دانش تیمور کو اپنے کیپشن کے ذریعے بتایا ہے کہ ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، میں اس وقت کا انتظار کر ہی ہوں کہ جب ہم دونوں اپنی 80 سال کی عمر تک پہنچیں گے اور ایک چھوٹے سے قصبے میں موجود اپنے گھر کے باہر بیٹھیں گے، وہ گھر جو دنیا سے بہت دور ہوگا، ہم ایک ساتھ چائے پئییں گے اور اپنے ماضی کے کام، خاندان اور اپنی کہانیوں پر گفتگو کریں گے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید